رام اللہ8اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں 'ارئیل' یہودی کالونی میں ’’برکان‘‘صنعتی کالونی کے نواح میں ایک فلسطینی شہری نے فائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار ہلاک اور تیسرا شدید زخمی ہوگیاعبرانی ویب سائیٹ کے مطابق ایک فلسطینی شہری نے یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک آبادکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں ان میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جہنم رسید ہو گیا۔ زخمی ہونے والے آباد کار کو’’بلنسن‘‘ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔عبرانی اخبارات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مر ہے جب کہ شدید زخمی ہونے والا مقتول خاتون کا شوہر ہے۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا فلسطینی کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا ہے تاہم اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 23 سال ہے اور اس کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر قلقیلیہ سے ہے۔عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی "13" کے مطابق شاباک اور فوج نے اس کارروائی کو فدائی حملہ قرار دیا ہے۔